تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:32

ملتان میں پولیو کے خلاف خصوصی تین روزہ مہم کا آغاز ہو گیا

ملتان ......ملتان میں پولیو کے خلاف خصوصی تین روزہ مہم کا آغاز آج ہو گیا ہے ۔پولیو مہم کے دوران پولیس بھی پولیو ورکرز کے ساتھ ہو گی ۔ محکمہ صحت ملتان کے 53 ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو کے خلاف آج سے شروع ہونے والی 3 روزہ مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ ان یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے ۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ دوسری جانب پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے سیکورٹی اقدامات بھی کر لئے گئے ہیں اور موبائل ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.