31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:3
پھلوں کا جوس بھی ذیا بیطس کا سبب بن سکتا ہے، طبی ماہرین
ایڈنبرگ......عموماً پھلوں کے جوس کولڈ ڈرنکس کی نسبت کم نقصان دہ تصور کئے جاتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی انسانی صحت کیلئے تباہ کن ثابت سکتے ہیں۔اسکاٹ لینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کے میٹھے جوس کا زیادہ استعمال ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مشروبات کے استعمال اور سست طرز زندگی کے باعث ذیابیطس کا امکان کئی گُنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فروٹ جوسز میں چینی کی مقدار کولڈ ڈرنکس کے برابر ہی ہوتی ہے جس سے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور 3 ماہ تک لگاتار آدھا لیٹر جوس کا استعمال انسولین کے نظام میں خرابی اور موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔