31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:35
بھارتی بچے کے جبڑے سے 80دانت نکال دیے گئے
نئی دہلی.....بھارت میں چار گھنٹے طویل آپریشن کے بعد بھارتی بچے کے جبڑے سے 80دانت نکال دیے گئے۔مہاراجہ یشونت راؤ اسپتال میں لائے گئے اس بچے کے اوپری جبڑی میں رسولی کے سبب 80دانت بن گئے تھے جس کے باعث اس کے منہ میں سوجن ہوگئی تھی۔اس موقع پر ڈینٹل سرجنز کی ٹیم نے بچے کا بغور معائنہ کرنے کے بعد اسکے جبڑے کا آپریشن کیا اور 4 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد تکلیف کا باعث بننے والے کم وبیش80دانت نکال دیے گئے۔