تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:4

لاہور:غریب خاندان اپنے بچے کے علاج کیلئے پریشان

لاہور........ایک جواں سال بیٹا آنکھوں کے سامنے رخصت ہوجائے، دوسرا موت کی وادی میں اتر رہا ہو اور بے بسی اور کم مائیگی آڑے آرہی ہو تو ماں باپ پر کیا بیتتی ہے ۔نسرین بی بی آنسو کیوں نہ بہائے، کون ماں ہے جو اتنا بڑا صدمہ سہنے کی سکت رکھتی ہو۔ 19سالہ بیٹا تھیلیسیمیا کے باعث کھویا اور اب اسی بیماری کے باعث موت 13سالہ نعمان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ شریف پورہ، بند روڈ کا غریب خاندان ،شوہر کار ڈرائیور، جمع پونجی بچوں کے علاج پر اٹھ گئی۔ اب باقی بچا تو صرف بے بسی اورکسمپرسی۔ نعمان کے معالج کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے جو کافی مہنگا ہے اور لاہور میں ممکن نہیں۔ نعمان کے والدین کا کہنا ہے کہ کسی ماں باپ کے لیے اس سے بڑی بے بسی کیا ہو گی کہ ہر گزرتے روز کے ساتھ اپنے بچے کی عمر کم ہوتے دیکھ رہے ہیںمگر اتنے وسائل نہیں کہ اسکا علاج کروا سکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.