تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:2

فاٹا:کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم 19جنوری تک ملتوی

پشاور........فاٹا میں کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو 19جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ انسدادپولیومہم فاٹا کے انچارج ڈاکٹراختیار کے مطابق ملک بھر کی طرح قبائلی علاقہ جات فاٹا میں بھی کل 5جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انسداد پولیومہم اب 19جنوری سے شروع کی جائے گی جس میں سات لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.