تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:57

فاٹا میں پہلی بار بچوں کی انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسی نیشن

پشاور .....ملک کی تاریخ میں پہلی بار فاٹا میں بچوں کو انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسنیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ اب تک 5 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کےٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف آر بنوں کے 17 ہزار سے زیادہ بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جبکہ اب تک 5 ہزار 906 بچوں کو یہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے مطابق انجیکشن کے ذریعے پولیو ویکیسن زیادہ موثر ہوتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.