8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:51
تھر : غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ،تعداد22ہوگئی
تھر پارکر ........تھر پارکر میں آج مزید دو بچے انتقال کر گئے، جس کے بعد اس مہینے جاں بحق بچوں کی تعداد 22ہوگئی ہے ۔تھر پار کر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے ۔سول اسپتال مٹھی میں ایک دن کا بچہ اور نومولود بچی غذائیت کی کمی کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔جس کے بعد ماہ جنوری میں جاں بحق بچوں کی تعداد 22ہوگئی ہے ۔غذایت کی کمی اور مختلف امراض میں بچوں کی ہلاکت اس سال بھی نہ رک سکی ہے۔