9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:37
کوئٹہ :پولیو کی مہم آج بھی جاری ،سیکورٹی کے سخت انتظامات
کوئٹہ ........... کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج 4روز بھی جاری ہے۔ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کے رضاکار اور پولیو ٹیمیں صحت کے مراکز کے علاوہ موبائل ٹیمیں آج 4روز بھی شہر کے مختلف علاقوںمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کے بچوںکو انسداد پولیو کی ویکسین پلارہے ہیں۔ خصوصی مہم کے دوران تقریبا 4لاکھ 50ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔