9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:58
سندھ کی جیلوں میں بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے ،صدر مملکت
کراچی.......صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں سندھ کی بچہ اور خواتین جیلوں کی مانیٹرنگ کرنےاور ویکسی نیشن کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ایوان صدر سے جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں موجود بچہ جیل اور خواتین کی جیلوں میں موجود ماؤں کی طبی حالت اور نومولود بچوں کی ویکسی نیشن کی جائےجبکہ بچہ جیل میں موجود بچوں کی پولیو ویکسی نیشن اور مانیٹرنگ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بین القوامی سطح پر پولیو کے باعث پاکستان پر لگنے والی سفری پابندیوں کے پیش نظرفوری طور پر بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے لئے اقدامات کئے جائیں۔