تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:24

خیبر پختون خوا میں کینسر کے مریض اب راحت پائیں گے

پشاور.........پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال رواں سال کے آخر میں کام شروع کرے گا۔ اسپتال کی تعمیر سے خیبر پختونخوا، فاٹا اور افغانستان کے کینسر کے مریضوں کو بھی اپنے گھر کے قریب اس موذی مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولت میسر آئے گی۔پشاور میں شوکت خانم اسپتال رواں سال کے آخرتک کام شروع کردے گا۔ اسپتال کی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسپتال کی تعمیر پراب تک 3 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ اسپتال کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر مزید 1 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پہلا مرحلہ مکمل ہونے پراسپتال میں بیک وقت 80 مریضوں کے علاج کی گنجائش ہوگی۔ توقع کے مطابق عطیات نہ ملنے کی وجہ سے اسپتال کی تعمیر میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.