13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:42
کوئٹہ :انسداد پولیومہم کادوسرا مرحلہ آخری روز کامیابی سے مکمل
کوئٹہ .........کوئٹہ میں انسداد پولیو کےلیے خصوصی مہم کا دوسرا مرحلہ آج آخری روز بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں شہر کے نواحی علاقوں میں مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوران 2لاکھ،16ہزار 5سو42 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 438پولیو ٹیمیں آج چوتھے روز بھی پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف رہیں۔ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔