تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:47

پولیو:بل گیٹس فائونڈیشن کا وفد آج سے پاکستان کا دورہ کریگا

پشاور .......دنیا میں پولیوکے خاتمے کیلئے کام کرنے والے بل گیٹس فاونڈیشن کا وفد آج اپنی تشویش کا اظہارکرنے 7 روزہ ہنگامی دورے پرپاکستان آرہا ہے ،یہ وفد ایک ایسے وقت میں یہ دورہ کررہا ہے جب پاکستان پولیوکیسز کے اپنے18 سالہ ریکارڈ کوتوڑچکا ہےاورگذشتہ سال کے پولیوکے نمونوں میں سے 303 بچے پولیو کا شکارہوچکے ہیں۔دنیا میں پولیو کے خلاف کام کرنے والے بل گیٹس فاونڈیشن کے4رکنی وفد کی قیادت ان کے خصوصی مشیرڈاکٹروقاراجمل کی قیادت میں جمعرات کوپاکستان پہنچ رہا ہے ۔ وفاقی وزارت صحت کے ذرائع نے جیونیوزکوبتایا کہ وفد وزیراعظم میاں نوازشریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، خیبرپختونخوا کے گورنرسردارمہتاب احمد خان اورپنجاب وسندھ کے وزرا اعلی شہبازشریف اورسید قائم علی شاہ سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد پاکستانی قیادت کوپولیو کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کرے گا وفد کے ارکان اپنے7 روزہ دورے کے دوران ملک کے مختلف حصوں خصوصا خیبرپختونخوا کا دورہ کرکے وہ حالات جاننے کی کوشش بھی کرے گا جس میں اس علاقے میں پولیو کوقابوکرنا مشکل ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ بل گیٹس فاونڈیشن دنیا کے مختلف ممالک خصوصا افریقہ سے پولیوکے خاتمے کے لئے اہم کردارادا کرچکا ہےاوراس کا یہ وفد کچھ ایسے وقت میں پاکستان کے دورے پرآرہا ہے جب2014 میں پولیوکا شکارہونے والے بچوں کی تعداد303 ہوگئی ہے اورابھی اسی سال کے حاصل کردہ کچھ نمونوں کے تجزیوں کے نتائج آنا باقی ہیں اورخدشہ ہے کہ مزید بچوں میں بھی پولیوکی تصدیق ہوجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.