تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:3

کراچی : پولیوٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس افسر، فائرنگ سے شہید

کراچی.........کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیس مہم کے دوران سیکورٹی ٹیم پر حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین دن کے لئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی مانگ لی۔ پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس کالونی میں پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے تھے کہ یونین کونسل نمبر 6 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی تبسم علی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال روانہ کردیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر کے مطابق اے ایس آئی تبسم کو اینٹی انکروچمنٹ سیل سے ٹین دن کی ڈیوٹی پر بلایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ایڈشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے تین د ن تک ڈبل سواری کی پابندی کی سفارش کردی ہے تاہم اس سلسلے میں آخری رطلاعات تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔، ایس ایس پی غلام اظفر کے مطابق پولیس پر حملے کے باوجود پولیو مہم جاری رکھی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.