20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:21
چین :تاریخ میں پہلی بار ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن
بیجنگ .....طب کی دنیا میں چین کا نیا کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ چین میں معذور شخص کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگئی۔چینی سائنسدانوں نے طب کی دنیا میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرڈالی ہے۔دنیا میں پہلے بار ہونے والے ریڑھ کی ہڈی کے اس آپریشن میں 2 ماہ قبل ٹریفک حادثے کے سبب نچلے دھڑ سے مفلوج ہوجانے والے شخص کے کمر کے مہروں کو ری جنریٹو اسٹیم سیل ٹرٹیمنٹ کے ذریعے دوبارہ جوڑا گیا۔چینی سائنسدانوں کی10 سالہ تحقیق کے بعد چین کے شہرتیانجن میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن 4 گھنٹے جاری رہا، جس میں ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی میں خلاء پیدا کرتے ہوئے دوبارہ سے افزائش شدہ اسٹیم سیل اُس میں منتقل کیے۔ڈاکٹروں کے مطابق طویل ترین آپریشن کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے، تاہم اب اُنہیں اور مریض کے اہلِ خانہ جو مثبت نتائج کا انتظار ہے۔