21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:11
سوشل میڈیا کا استعمال خواتین کو ڈپریشن سے بچاتا ہے،نئی تحقیق
کراچی .........سوشل میڈیا کے استعمال کے عادی افراد کے بارے میں ماہرین یہ کہتے رہے ہیں کہ یہ عموماً زیادہ ذہنی دباؤ کے شکار رہتے ہیں مگر ایک تازہ تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات درست نہیں بلکہ خواتین پر تو سوشل میڈیا کے مثبت اثرات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ 1ہزار 801افراد پر کئے جانے والے مطالعے میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں ذہنی دباؤ عموماً کم ہوتا ہے۔ خصوصاً خواتین پر سوشل میڈیا کا مثبت اثر دیکھا گیا۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اپنے دوستوں عزیزوں کی زندگی کے اہم واقعات اور خصوصاً افسوسناک واقعات کے بارے میں زیادہ آگاہ رہتے ہیں۔