تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:27

تھر:اسپتالوں میں زائد المعیاد ادویات کی فراہمی سنگین مسئلہ بن گئی

تھرپارکر ........... تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں زائد المعیاد ادویات کی فراہمی سنگین مسئلہ بن گئی ہے۔ ریلیف انسپکٹنگ جج نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر زائد المعیاد ادویات کا ذخیرہ برآمد کرکے افسران کو عدالت میں طلب کرلیا۔ تھر کے اکثر سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو زائد المعیاد ادویات کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔ ریلیف انسپکٹنگ جج میاں فیاض ربانی نے بکھوؤ کے سرکاری اسپتال میں چھاپا مارا جس کے دوران مختلف امراض کی زائد المعیاد ویکسین برآمد کرلی گئی جو مدت پوری ہونے کے باوجود بچوں کو پلائی جارہی تھی۔ ایک اور کارروائی گاؤں بال جونیجو میں کی گئی جہاں سے سیکڑوں سرنج برآمد کی گئیں جو زائد المعیاد ہوچکی تھیں۔ کارروائی کے بعد ریلیف انسپکٹنگ جج نے متعلقہ افسران اور عملے کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.