21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:32
انسداد پولیو مہم ،قبائلی علاقوں میں دو لاکھ بچوںکو قطرے پلائے گئے
پشاور......قومی پولیو مہم 2015کے دوسرے روز قبائلی علاقوں میں دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے گئے ۔ شمالی و جنوبی وزیرستان کو طویل عرصے بعد پہلی بار پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے پہلے روز چار لاکھ جبکہ دوسرے روز دو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلا ئے گئے جن کے لیے تین ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ قبائلی علاقوںمیں پو لیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کوپہلی بار پو لیو مہم کے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے فاٹاحکام کا کہنا ہے کہ آئندہ قطروں کے بجائے بچوں کو پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے جو قطروں سے زیادہ موثر ہیں۔