تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:32

ادویات کی قیمتیں نہ بڑھنے سے قلت کا خدشہ ہے، سعید اللہ والا

کراچی........فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 15 سال سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں نہ بڑھنے سے ان کی قلت کا خدشہ ہوگیا ہے۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر سعید اللہ والا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے جس سے ملک میں ان کی پیداوار بند ہورہی ہے، جبکہ مہنگی متبادل درآمدی ادویات مارکیٹوں میں فروخت ہورہی ہیں۔ ایسوسی ایشن رہنما زاہد سعید نے بتایا کہ 15 سال سے قیمتیں نہ بڑھنے کے باعث غیرملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی تعداد 42 سے کم ہوکر 20 رہ گئی ہے، مزید 3 کمپنیاں بھی فروخت ہونے کے لیے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.