23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:2
تھر، غذائی قلت،رواں ماہ مرنےوالےبچوں کی تعداد 43 ہوگئی
تھرپارکر.........تھرپارکر میں غذائی قلت اور قبل از وقت پیدائش کے باعث آج مزید دو بچے انتقال کرگئے جس کے بعد رواں ماہ مرنےوالےبچوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ دونوں بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 22 روز اور 2 روز کے درمیان ہیں۔اس ماہ قبل از وقت پیدائش اور غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مرنےوالے بچوں کی تعداد43 ہوگئی ہے۔