تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:56

تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید 6 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر......... تھرپارکر میں غذائیت کی کمی کے باعث مزید 6 بچے انتقال کرگئے۔ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی۔ تھرپارکر میں غذائی قلت اور قبل از وقت پیدائش کے باعث آج مزید دو بچے سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرگئے ،ایک بچے کی عمر 22 روز اور دوسرا بچہ 2 روز کا تھا۔چھاچھرو کے نواحی گاوٴں میں غذائیت کی کمی کے باعث دو جڑواں بچے چل بسے۔ چھاچھرو کے ہی دو مختلف گوٹھوں میں 5 ماہ کا شاہنواز اور 7 دن کی بچی بشیراں انتقال کرگئی۔ آج 6 بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.