تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:27

پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری

پشاور...........پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔محکمہ صحت کے اہلکارگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کی ذہنی تربیت بھی کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع پشاور میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں 4 ہزار سے زیادہ ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔خیبر پختون خوا میں پولیو کے بڑھتے کیسز اور بیشتر والدین کے انکار کے پیش نظر محکمہ صحت اور عالمی ادرہ صحت کےاہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کی ذہنی تربیت بھی کر رہے ہیں۔پشاور میں مہم کے دوران سیکورٹی فول پروف بنانے کے لیے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات ہیں اور آج دفعہ 144 کے تحت صبح 8 بجےسے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.