تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:26

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 2بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر......تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا،آج مزید 2 بچے انتقال کرگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 26 دن اور 14 دن کا بچہ غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔رواں ماہ غذائی قلت کے سبب مختلف امراض میں مبتلا ہوکر 51 بچے انتقال کر چکے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم کے باعث بچوں میں نمونیہ کی بیماری میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.