تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:24

کینسر سے آگہی کا دن، پشاور میں خصوصی میوزیکل شو

پشاور ..........خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہرسال ساڑھے 5ہزار افراد کیسنر کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر اس موذی مرض کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے پشاور میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا۔ پشاور میں کینسر کے علاج اور تحقیق کے سب سے بڑے مرکز ارنم اسپتال میں کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والے مریضوں کے لئے میوزک شو کابھی اہتمام کیاگیا۔پشتو کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جس سے بیمار چہروں پر رونقیں اور مسکراہٹیں دکھائی دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.