تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:13

ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی

نیویارک........ ایبولا وائرس کے سبب اب تک ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کے سبب گزشتہ 13 ماہ کے دوران افریقہ کے مغربی ممالک میں ہونے والی ہلاکتوں کی کُل تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ کئی ہزار افراد جو موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے، انہیں شدید قسم کے جسمانی اور نفسیاتی عارضوں کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی مشیر مارگریٹ ہیرس کے مطابق، ’’ایسے لوگ جو ایبولا کی بیماری سے بچ نکلے ہیں، انہیں مسلسل دیکھ بھال کی شدید ضرورت ہے۔‘‘

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.