7 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:6
خبیر پختونخوا: 7اضلاع میں انسداد خسرہ مہم شروع
پشاور ....... خبیر پختونخوا میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے 7جنوبی اضلاع میں رہائش پذیر آئی ڈی پی بچوں کے لئے 5 روزہ خصوصی انسداد خسرہ مہم آج سے شروع کردی گئی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع لکی مروت ،ٹانک ،ڈی آئی خان ،کوہاٹ،بنوں ، اور ہنگو میں پا نچ روزہ خصوصی انسداد خسرہ مہم آج سے شروع ہوگئی ہے ۔ مہم کے دوران ڈی آئی پیز کےایک لا کھ سے زیادہ بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق خسرہ مہم شروع کر نے کا مقصد بچوں کو اس موذی بیماری سے بچانا اور مرض کے پھیلاو کو روکنا ہے۔