تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے سے موٹاپا ہوتا ہے

ماہرین طب کے مطابق رات کو ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے والی خواتین کی تھکن ضرور اتر جاتی ہو گی لیکن ایسا کرنا موٹاپے کو دعوت دیتا ہے۔ آسٹریلیا کی میکوائر یونیورسٹی کے ماہرین نے مناسب وزن کی حامل خواتین کے ایک گروپ پر تحقیق کی۔ اس کے مطابق ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانے سے توجہ ایک جانب نہیں رہتی اور رات کے کسی پہر بھوک پھر سے جاگ اٹھتی ہے۔ اس صورت میں جسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران صرف کھانے سے انصاف کرنیوالی خواتین نے دوبارہ بھوک لگنے کی شکایت نہیں کی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دلچسپ ٹی وی پروگرام دیکھتے ہوئے کھانے کا ذائقہ محسوس کرنے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اس صورت میں رات کو دوبارہ پیٹ بھرنا صحت کیلئے اچھا نہیں ہوتا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.