تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پالتو جانوروں سے سو خطرناک بیماریاں منتقل ہوتی ہیں

پالتو جانوروں کے مالکان بعض اوقات انہیں اپنے گھر میں آزادی سے گھومنے کی اجازت دیتے ہیں۔ کتے بلی تو نرم بستر پر نیند کے مزے بھی لوٹتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنا انسانی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی نئی تحقیق کے مطابق پالتو جانوروں سے سو خطرناک بیماریاں انسانوں کو منتقل ہوتی ہیں۔ ان کی جلد پر موجود چھوٹے چھوٹے کیڑوں سے طاعون کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر برونو کومیل کے مطابق سلیپنگ روم میں جیتے جاگتے کتے یا بلی کولانے کے بجائے ان کے خوبصورت کھلونے رکھنا کہیں زیادہ بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق ان جانوروں کے ساتھ سونے کی صورت میں نہ صرف نظام ہاضمہ متاثر ہوتا ہے بلکہ گردے، جگر اور دل کے امراض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.