تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ریشے دار غذائیں ہاضمہ کیلئے مفید

غذائی ماہرین کے مطابق ریشے دار پھل اور سبزیاں کھانا کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریشے دار غذا کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے۔ ریشے دار پھل اور سبزیوں میں دیگر اجناس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پروٹین اور منرلز پائے جاتے ہیں جو جسم کو قوت دینے کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی بچاتی ہیں۔ ریشے دار پھلوں میں مالٹا اور سیب سرفہرست ہیں۔ جن کو کھانے سے خون کی روانی بھی تیز ہوتی ہے اور دل کے امراض سے بچنا ممکن ہوتا ہے، اسی طرح ریشے دار سبزیوں میں گاجر، مولی شامل ہیں جو فشار خون اور ذیابیطس سے بچاتی ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.