تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ویڈیو گیم کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ

ٹیکنالوجی کے اس دور میں ویڈیو گیمز بچوں کا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہے، لیکن نئی تحقیق کے مطابق زیادہ ویڈیو گیم کھیلنا بچوں کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں۔ ہائی اور پرائمری اسکولوں کے تقریبا تین ہزار بچوں پر دو سال تک تحقیق کی گئی۔ تحقیق میں بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروپ نے یہ نتیجہ نکالا کہ جو بچے ویڈیو گیمز کھیلنے میں زیادہ وقت گزارتے ہیں ان میں ڈپریشن اور پریشانی بڑھ جاتی ہے اور وہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گھبراتے ہیں۔ ایک امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے،
کمپیوٹر استعمال کرنے یا ٹی وی دیکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.