تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ذہنی سکون کیلئے روزانہ 5 گھنٹے نیند ضروری

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون اور موڈ اچھا رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ پانچ گھنٹے کی پرسکون نیند کرلیں۔ برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق روزانہ پانچ گھنٹے کی پرسکون نیند سے ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بے خوابی کا شکار افراد دوسروں کے ساتھ باہمی تعلقات میں مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان کا موڈ خراب اور غصہ ان کی ناک پر رہتا ہے ماہرین کے مطابق بچوں کو سکول سے ہی نیند کی اہمیت اور بے خوابی سے متعلق شعور دینا ضروری ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.