5 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:6
دنیا کا سب سے لمبا سگار
کیوبا میں سگار تیار کرنے والے ایک باشندے نے دنیا کا سب سے لمبا سگار تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔67سالہJose Castelarنے 268اعشاریہ4فٹ لمبا اور 4سینٹی میٹر قطرکا یہ سگار25اپریل کو تیار کرنا شروع کیا جو گذشتہ روز مکمل ہوا اور اس ریکارڈ تک پہنچنے کے لیے Joseنے اپنے معاونین کی مدد سے روزانہ آٹھ گھنٹے اس سگار کو لپیٹنے کا کام کیا۔Cuetoکے نک نیم سے مشہور Jose Castelarاس سے قبل بھی لمبے ترین سگار تیار کرکے کئی ریکارڈ قائم کرچکا ہے اور اس بار بھی اس نے اپنا پچھلا ریکارڈ توڑا کر پانچویں بار اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا ہے۔واضح رہے کہ کیوبا میں تمباکو کی سب سے بہترین فصل کاشت کی جاتی ہے اور دنیا کے سب سے لمبے سگار کا ریکارڈJose Castelarکی بدولت کئی برسوں سے کیوبا کے پاس موجود ہے۔