تازہ ترین سرخیاں
 تصاویر 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:56

جرمنی میں دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ایئرپورٹ


جرمنی کے شہرہمبرگ میں دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ائیر پورٹ تیار ہونے کے بعد عام عوام کے لیے نمائش کے لییپیش کردیا گیا ہے۔Knuffingenنامی یہ ائیرپورٹ جرمنی کے مشہور ہمبرگ ائیرپورٹ کی طرز پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے جو ماہر ڈیزائنرز کی 6سالہ کٹھن محنت کا نتیجہ ہے۔بچوں کے کھلونے کی طرز پر ڈیزائن کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے ماڈل ائیر پورٹ پر 40جہاز رن وے پر دوڑتے نظر آتے ہیں جبکہ تقریباً 90گاڑیاں ان جہازوں کو ایندھن اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے لیے رن وے پر روانہ کی جاتی ہیں۔جرمنی کے شہر ہمبرگ کے مشہورMiniatur Wunderlandمیں ڈیزائن کیے گئے اس ماڈل ائیر پورٹ پر باقاعدہ کار پارکنگ لاٹ ،گاڑیاں،لائٹ ٹاوراور قریبی روٹ تک لیجانے والا ٹرین سسٹم بھی تیارکیا گیا ہے۔40ہزار لائٹس،15ہزار ماڈل افراد،500سے زائد گاڑیوں،10ہزار درخت،50ٹرین،1ہزارویگنیں ،100سوئچز،200سگنلز اور 300عمارتوں سمیت 40ہوائی جہازوں والے اس ماڈل ائیرپورٹ کی تیاری پر3اعشاریہ5ملین یورو (4اعشاریہ8ملین ڈالر)لاگت آئی ہے۔

















اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
دنیا کا سب سے لمبا سگارشیخ زید مسجد
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.