6 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:10
جرمنی میں لمبی ترین ناک کا عالمی مقابلہ
اونچی نا ک والے افراد کے با رے میں تو آپ نے سنا ہی ہو گا لیکن جرمنی کے ٹاؤن langenbruck میں دنیا کی لمبی ترین ناک کی منفرد چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دلچسپ مقابلے میں دنیا بھر سے 60 ملی میٹر لمبی اور 40 ملی میٹر چوڑی نا ک والے خواتین وحضرات شرکت کرتے ہیں ۔ ایک مجمع کے سامنے ان لمبی ترین ناک کے دعوے دار افراد کی نا ک کی لمبائی اور چوڑائی کو مخصوص طرز کے حامل جدید آلے کی مدد سے ناپا جاتا ہے ۔ شرکاء کو اس با ت کی بھی اجازت دی جاتی ہے کہ وہ ناک کا سائز ناپنے کے عمل کے دوران بغیر کسی مصنوعی طریقے کے استعمال کے قدرتی طور اپنے چہر ے کو مختلف انداز میں رکھ کر یا مسکرا کر اپنی ناک کی لمبائی کو بڑھانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔ جرمنی میں اس سال جون کے مہینے میں اس منفرد اور دلچسپ مقابلے کا اہتمام کیا جائے گا ۔