تازہ ترین سرخیاں
 تصاویر 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:59

پورٹ گرینڈ کراچی


کراچی میں تاریخی ریلوے ٹریک اور بندرگاہ کے سنگم پر واقع فوڈ اسٹریٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ گرمی میں سمندر کے کنارے چہل قدمی کا مزہ ہی کچھ اور ہے لیکن اب لوگ کھانا بھی کھائیں گے اور پورٹ میں لنگر انداز بحری جہازوں کا نظارہ بھی ہوگا۔ کراچی میں تاریخی نیٹی جیٹی پل اور پورٹ کے سنگم پر پورٹ گرینڈ کے نام سے فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا اس موقع پر گورنر سندھ، وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے پورٹ گریند فورڈ اسٹریٹ پر چہل قدمی کی۔ کھانے کھائے اور شاہکار منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پورٹ گرینڈ کے لئے زمین کے پی ٹی اور ایک ارب کاسرمایہ نجی کمپنی نے لگایا ہے جہاں قدیم درختوں کو کاٹے بغیر خوبصورت ریسٹورنٹ تعمیرکیا گیا جو فن تعمیر میں کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی وزیر بندرگاہ اور جہاز رانی بابرغوری کہتے ہیں کیفورڈ اسٹریٹ کا شمار دنیا کے بہترین تفریحی مقامات میں ہوگا۔ شہر کے تمام ہنگاموں سے دور پورٹ گرینڈ کا حسین نظارہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے ستائے عوام کے لیے تفریحی کا باعث ہوگا۔


















اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
جرمنی میں لمبی ترین ناک کا عالمی مقابلہشیخ زید مسجد
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.