3 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:19
سوئٹزر لینڈ کے شیف کا تیار کردہ چاکلیٹ کچن
سوئزر لینڈ کے شہرجنیوا میں ایک شیف نے سیمنٹ ،بجری ،اینٹوں اور لکڑی کے بجائے چاکلیٹ اورچینی سے ایک لذید کچن کا ماڈل تیار کیا ہے۔ حقیقت سے قریب ترین اس کچن کے ماڈل کی تیا ری میں2ہزار پونڈز چاکلیٹ اور چینی کا استعما ل کیا گیا ہے جس میں سامان رکھنے کیلئے کیبنٹ،چولہا،برتن دھونے کے لئے سینک،ٹی پوٹس ،پلیٹیں اور خوبصورتی کیلئے تصاویر بھی چاکلیٹ سے ہی بنائی گئی ہیں۔آج کل جنیوامیں اس شیف کا یہ چاکلیٹ کچن لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو اس سے قبل چاکلیٹ کی مدد سے 22فٹ لمبا کرسمس ٹری بھی تیار کر چکا ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نا م شامل کروانے کا خواہشمند ہے۔