تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17

10سیکنڈمیں ریوبک کیوب حل کر نے والا دنیا کا سب سے تیزروبوٹ

میلبورن…سی ایم ڈی…ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افراد کے لیے بھی بیحد مشکل ہوتا ہے تاہم اب ایسے روبوٹس تیار کے جارہے ہیں جو انسا نوں سے کئی گنا تیزی سے ریوبک کیوب (Rubik's Cube)حل کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں۔ حال ہی میںآ سٹریلیاکے شہر میلبورن کی ایک یونیورسٹی نے انتہائی تیز رفتاری سے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے۔ روبی نامی یہ تیز رفتار روبوٹ صرف 10 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اب تک کے بنائے گئے تمام روبوٹس میں سب سے تیز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.