تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

میکسیکو: الیکٹرک ٹیکسیاں سڑکوں پر آگئیں

ملک کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لئے میکسیکو میں الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرادی گئی ہیں، دو کروڑ کی آبادی والے ملک میکسیکو کے دارالحکومت کی سڑکوں میں ابتدائی طور پر تین الیکٹرک ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی گئی ہیں، چار دروازے والی یہ ٹیکسی ایک بار چارج ہونے کے بعد ایک سو ساٹھ کلومیٹر تک کا سفر کرسکتی ہیں، ان ٹیکسیوں کا متعارف کرانے کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا ہے، اس تجربے کی کامیابی کے بعد مزید سو ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی، جبکہ ان کے لئے ایک الیکٹرک چارج اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے جہاں ان ٹیکسیوں کو آدھا گھنٹے میں چارج کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.