3 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:13
آئی پیڈ کا نام استعمال کرنے پر معاوضہ
چین میں ایک عدالت کے مطابق امریکی کمپنی اپیل ایک چینی کمپنی کو ٹیبلٹ کمپیوٹر ’آئی پیڈ‘ کا نام استعمال کرنے پر چھ کروڑ ڈالر معاوضہ ادا کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔
چینی کمپنی پرو ویو کا دعویٰ ہے کہ چینی منڈی میں آئی پیڈ نام کے حقوق اس کے پاس ہیں اور اس نام کا اندارج سال دو ہزار میں کرایا گیا تھا۔
تاہم ایپل کا کہنا ہے کہ اس نے سال دو ہزار نو میں دنیا بھر کے لیے آئی پیڈ نام کے حقوق حاصل کیے تھے۔
چین کے علاقے گونگڈونگ کی ایک عدالت نے دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ اس وہ اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
گونگڈونگ ہائی پیپلز کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ’ آئی پیڈ کا تنازع حل ہو گیا ہے۔‘
ایپل کمپنی نے تصفیے کے تحت عدالت کے اکاؤنٹ میں چھ کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کر دی ہے۔