تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 10:8

امریکا میں چوری پروف لیپ ٹاپ متعارف

امریکا میں چوری پروف لیپ ٹاپ کی دھوم مچ گئی، اب لیپ ٹاپ خود بتائے گا چور کون ہے؟ مشی گن پولیس کے مطابق چوری شدہ لیپ ٹاپ اب چور کی تصاویر لے کر سیکورٹی ویب سائٹ کو بھیج دے گا جس سے چور بآسانی پکڑا جاسکتا ہے۔ کمپیوٹر کے مالک چاڈیلوگان کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ میں سیفٹی سافٹ وئیر انسٹال کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی اس چوری شدہ لیپ ٹاپ پرانیس سالہ لڑکے نے فیس بک کھولا اور دوستوں سے باتیں کرنا شروع کردیں۔ لیپ ٹاپ نے تصاویر کھینچ کر سیکورٹی سائٹ کو بھیجیں، پولیس کو اطلاع دی گئی اور چور پکڑا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.