31 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:47
چاند پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے
واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ چاند پرمستقل اڈہ قائم کیا جاسکتاہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے شایع ہونے والے ری سرچ پیپرزمیں کہا گیا ہے کہ چاند پر پانی برف کی شکل میں موجود ہے۔
یہ تحقیق حال میں چاند کے جنوبی حصے میں ٹکرائے گئے راکٹ سے ملنے والی معلومات کے بعد سامنے آئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ چاند پر پہاڑوں میں پانی کے ذخائر موجود ہوسکتے ہیں۔ سائسدانوں کے مطابق اگر چاند پر پانی وافر مقدار میں ملا تو وہاں مستقل اڈہ بنایا جاسکتا ہے۔