تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 5:16

دل کے دورے میں خون کا درجہ حرارت کم رکھنے کا آلہ تیار

نیو یارک : امریکی سائنسدانوں نے دل کے دورے میں انسانی خون کا درجہ حرارت کم سے کم رکھنے کے لیے آلہ تیار کر لیا

دل کے دورے کے بعد عموماً ڈاکٹرز کوشش کرتے ہیں کہ مریض کا درجہ حرارت کم سے کم رکھا جائے تاکہ جسم کو کم آکسیجن کی ضرورت پڑے۔ دل کے دورے کے دوران جسم کو آکسیجن کی فراہمی بند ہو جاتی ہے۔



اب اس مشکل پر قابو پا لیا گیا ہے اور امریکی ڈاکٹروں نے ایسا آلہ تیار کر لیا ہے جو خون کے درجہ حرارت کو کم رکھنے میں مدد گار ہوگا۔ اس آلے کو کیتھر کا نام دیا گیا ہے۔ اسے مریض کے گروئن وین میں رکھ دیا جاتا ہے جو خون کے درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے۔ اس سے دل کے دورے کے دوران جسم کے اہم آرگنز کو محفوظ رکھنے میں بھر پور مدد ملے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.