2 جون 2011
وقت اشاعت: 7:5
جاپان:محکمہ موسمیات کی بجلی بچاؤمہم کیلیئےملبوسات کی نمائش
ٹوکیو: جاپان میں بجلی بچائو مہم کے لئے موسم گرما کے ملبوسات کا سپر کُول بزنس کلیکشن انچ کیا گیا، جس میں جاپانی حسیناؤں نے کی کیٹ واک۔ جاپان کے محکمہ ماحولیات کے تو کیا کہنے جنھوں نے ملک میں بجلی کے بحران کو روکنے کے لئے فیشن انڈسٹری کا سہارا لے لیا۔
محکمہ ماحولیات نے دفتروں میں ملازمت کرنے والے افراد کے لئے آسانی پیداکرنے کی کوشش کی ہے جو بجلی جانے کی صورت میں گرم کپڑوں میں بے حال رہتے ہیں۔ اس کلیکشن کا نام رکھا ہے سپر کُول بزنس کلیکشن جسے استعمال کرنے کے بعد گرم موسم میں بھی ٹھنڈک محسوس کریں گے۔