13 جون 2011
وقت اشاعت: 15:29
سال کا پہلا سورج گرہن 15جون کو دیکھا جائے گا
کراچی : سال کو پہلا مکمل چاند گرہن پندرہ جون کو پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دیکھا جاسکے گا تاہم کراچی یونیورسٹی کی مشاہدہ گاہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔
چاند گرہن پاکستان خلیجی ملکوں، وسطی اور جنوبی افریقا، وسطی ایشیا اور شمالی آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں دیکھا جاسکے گا تاہم شمالی امریکا میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ جامعہ کراچی کی مشاہدہ گاہ میں اس گرہن کو دیکھنے کے انتظامات بھی نہیں کئے جاسکے، جہاں بجلی کا کنیکشن موجود نہیں ہے۔ جامعہ کراچی کے ماہر فلکیات ڈاکٹر شاہد بائی پاس آپریشن کے باعث ان دنوں تعطیل پر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوسٹ محمدریاض کے مطابق پاکستان کے معیار ی وقت کے مطابق پندرہ جون دس بجکر بیس منٹ سے سولہ جون کی رات چاربجے تک چاند کو گرہن لگاے گا۔ رات ایک بجکر تیرہ منٹ گرہن مکمل طور پر نظر آئے گا۔ رات دو بج کر تین منٹ پر چاند گرہن کے گھٹنے کا عمل شروع ہوگا اور صبح چار بجے چاند گرہن ختم ہوجائے گا۔