تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:24

جرمنی نے بغیر ڈرائیور چلنے والی کار کا کامیاب تجربہ کرلیا

جرمنی نے بغیر ڈرائیور چلنے والی کار کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن کے دارالحکومت برلن کی معروف شاہراہ پر کار کی آزمائشی ڈرائیونگ بغیر ڈرائیور کے کیمروں اور کمپیوٹر کی مدد سے کی گئی‘ کار کے گیئر سپیڈ اور بریک کو کمپیوٹر کنٹرول کرتا ہے۔



ٹریفک اور سڑک پر موجود باقی رکاوٹیں اور سگنل کیمروں سکینرز اور ریڈار کی مدد سے کنٹرول کیے جاتے ہیں‘ پچھلے 4سال سے کار کی آزمائشی ڈرائیونگ غیر معروف شاہراؤں اور خالی ایئرپورٹ پر کی جا رہی تھی‘ اس کار کو چلانے میں ڈرائیور کا کوئی کام نہیں مگر پھر بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرائیونگ سیٹ پر ڈرائیور ڈرائیور کا موجود ہونا ضروری ہے۔ کار کو ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.