تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ڈیولپرز کا پہلا ہیک فری سافٹ ویئر بنانے کا دعویٰ

آسٹریلیا کے سافٹ وئیر ڈیولپرز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔ سیل فور نام کا یہ سافٹ وئیر آسٹریلیا کے آئی سی ٹی ریسرچ سینٹر آف ایکسی لینس میں تیار کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کہتے ہیں یہ سافٹ وئیر سسٹمز کو ہیکنگ سمیت تمام نقصان دہ حملوں سے بچائے گا۔ یہ ایک چھوٹا آپریٹنگ سسٹم ہے کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر تک رسائی کو پابند کرتا ہے۔ اس کی مخصوص صلاحیت یہ ہے کہ اس سسٹم کی بالکل صحیح آپریٹنگ تجربے سے سو فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سافٹ وئیر قابل بھروسہ اور مشکوک سافٹ وئیرز میں تمیز کر کے سسٹم کو ہیکنگ اٹیکس سے بچاتا ہے۔ یہ سسٹم مستقبل میں حساس اداروں کی معلومات اورمحفوظ بینک ٹرانزیکشن کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.