تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
8 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:53

بل گیٹس کا چین سے ملکر ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرنیکا اعلان

ائیکرو سافٹ کے بانی اور ارب پتی تاجر بل گیٹس نے چین کے ساتھ مل کر نئے اور محفوظ ایٹمی ری ایکٹر تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ چین کے تعاون سے یہ منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر لاگت انتہائی کم آئے گی اور یہ توانائی کی پیداوار کے لئے محفوظ ترین بھی ہوگا۔ چین کے سرکاری قومی نیو کلیئر کارپوریشن کے جنرل منیجر سن کن نے بھی اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بل گیٹس نے نئے اور محفوظ ری ایکٹر تعمیر کے منصوبے پر بات چیت کی ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سالوں میں جدید تحقیق اور تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ نئے اور جدید ری ایکٹر زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات سے بھی محفوظ ہوں گے اور تمام انسانی جانوں کو ان ری ایکٹرز کی تابکاری اور مضر اثرات سے محفوظ بنایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.