تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 7:2

براؤز کا نقص فیس بک پر حملے کی وجہ

سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سپیم حملے کے نتیجے میں ویب سائٹ پر لگائی جانے والی بیشتر فحش، عریاں اور تشدد سے بھرپور تصاویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ تصاویر گزشتہ چند دن سے فیس بک صارفین کی ’نیوز فیڈ‘ میں دکھائی دی جا رہی تھیں اور ویب سائٹ کے اسّی کروڑ صارفین میں سے ہزاروں نے ایسی تصاویر کی موجودگی کی شکایات کی تھیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجہ ایک براؤزر کے کمزور حفاظتی اقدامات ہیں اور کمپنی اپنے سسٹم میں بہتری کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں سے بچا جا سکے۔

بی بی سی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ فیس بک حکام نے پتہ لگا لیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا اور فی الحال کمپنی اپنے قانونی مشیروں سے اس مشتبہ ہیکر کے خلاف کے سلسلے میں مشورہ کر رہی ہے۔

تاہم سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کے لیے اس حملے کے ذمہ دار کو تلاش کرنا مشکل ہوگا کیونکہ اس حملے میں فیس بک کی بجائے نامعلوم براؤزر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فیس بک نے کہا ہے کہ اس کے انجینئرز نے ایسے خراب صفحات یا اکاؤنٹس کو بند کرنے کا بندوبست کر لیا ہے جو سکیورٹی میں کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کمپنی نے مستقبل میں ایسے سائبر حملوں سے بچنے کے لیے صارفین سے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی نامعلوم کوڈ کو کاپی کر اپنی ایڈریس بار پر چسپاں نہ کریں، ہمیشہ اپڈیٹڈ براؤزر استعمال کریں اور اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس پر مشتبہ سرگرمیاں یا مواد دیکھ کر فیس بک کے رپورٹ لنک پر جا کر مطلع کریں۔

فیس بک نے یہ بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ اس سائبر حملے کے دوران کسی بھی صارف کی معلومات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.