تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
11 جون 2012
وقت اشاعت: 12:13

چین کی خلا میں پہلا راکٹ بھیجنے کی تیاریاں مکمل

چین نے خلا میں اپنا پہلا راکٹ بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس میں خلا باز بھی موجود ہوں گے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین اپنا پہلا انسان بردار راکٹ شین زو 9 خلا میں موجود لیب تیان گونگ ون میں بھیجے گا۔ مستقبل میں اس کی مدد سے کئی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ خلائی پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ راکٹ بھیجنے کی پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں اور اسے جون کے وسط تک خلا میں روانہ کر دیا جائے گا۔ خلا باز اس منصوبے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور تربیتی پروگراموں میں بہت بھرپور طریقے سے شرکت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.