29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:57
چین تجرباتی ماڈل خلا میں بھیجے گا
چین خلا میں اپنے پہلے خلائی سٹیشن کی تعمیر کیلئے اقدام کے طور پرآج تجرباتی ماڈل خلا میں بھیجے گا- خلائی حکام نے بتایا کہ تیانگونگ اول یا جنتی محل کو چین کے صحرائے گوبی سے چھوڑا جائیگا' چین کے قومی دن سے قبل چھوڑے جانیوالے ماڈل ایک لمبے راکٹ سی دھکیلا جائیگا۔ یہ ماڈل خلا میں مختلف خلائی آپریشنز کے تجربے کریگا جوکہ 2020ء میں چینی خلائی اسٹیشن کی تعمیر کا ابتدائی اقدام ہے۔ تیانگونگ اول کی خلا میں زندگی کی مدت 2سال ہے۔