تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:4

چین: خلاباز کے بغیر خلائی گاڑی روانہ

چین نے بغیر خلاباز کے ایک خلائی گاڑی مدار میں بھیج دی، جسے وہ اپنے خلائی اسٹیشن کے قیام کے لئے پہلا قدم قرار دے رہا ہے۔ ساڑھے آٹھ ٹن وزنی اس موڈول کو ٹیانگ گونگ ون یعنی جنت کے محل کا نام دیا گیا ہے۔ جسے شمال مغربی چین میں واقع ریگستان سے روانہ کیا گیا۔ چین کا ارادہ ہے کہ اگلے سال کے اواخر تک بالائی فضا میں خلائی جہازوں کے ملنے کا طے شدہ مقام اور اترنے کی جگہ قائم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیا جائے، منصوبے کے تحت، دوہزار سولہ تک ایک اسپیس لیبارٹری اور دوہزار بیس تک ایک ساٹھ ٹن وزنی اسپیس اسٹیشن کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.